منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

سودی نظام سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، 74 سال گزر گئے مگر ایک گھنٹہ کے لیے بھی یہاں اسلام نافذ نہیں ہوا،سینیٹرسراج الحق

datetime 23  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹنڈوآدم(این این آئی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ سودی نظام سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے دبائو میں آکر ایک گھنٹے میں 36 قانون پاس کرکے ایسٹ انڈیا کمپنی کی یاد تازہ کردی ہے،جس سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا،ہمارے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام اور نظام مصطفی کانفاذ ہے،

شہید عظیم بلوچ کو اللہ تعالی نے اس کی آرزو و تمنا کے مطابق شہادت کی موت دیکر اپنے پاس بلالیا،وہ ہر لحاظ سے ایک نظریاتی و آئیڈل شخصیت تھے،عظیم بھائی کے نقش قدم زندگی گزارنی ہے تو آج ہمیں اس اجتماع میں عہد کرنا چاہیے کہ اپنی بقیہ تمام زندگی اسلام کے نام پر قربان کردیں گے اور حق و سچ کا ساتھ دینا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکوشہدادپور میں سابق صوبائی نائب امیر محمد عظیم بلوچ شہید کی یاد میں احباب سندھ کنونشن سے صدارتی خطاب کے دوران کیا۔ قبل ازیں امیر جماعت اسلامی کا نوری آباد، حیدرآباد، مٹیاری، باقر نظامانی میں زبردست استقبال اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک بھی پیش کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ 74 سال گزر گئے مگر ایک گھنٹہ کے لیے بھی یہاں اسلام نافذ نہیں ہوا، ملک مقروض اور پاکستان کاہر بچہ دو لاکھ 56 ہزار کا مقروض ہے۔ عدالتوں میں انصاف نہیں ہے۔ ایک غریب آدمی تو ناکردہ گناہوں کی بھی سزا بھی بھگتا ہے مگر وزیر اعظم سپریم کورٹ میں اپنی حاضری بھی گناہ سمجھتا ہے یہاں غریب و امیر کے لیے الگ الگ قانون ہے۔ اس سے ثابت ہوگیا کہ یہاں ایک نہیں دو پاکستان ہیں۔ اس لیے جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔جماعت اسلامی ظلم و ناانصافی مہنگائی اور سودی نظام کے خلاف ملک بھر میں دھرنے دی گی مسائل کے حل کے لیے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہاکہ عظیم بھائی نے کراچی تا کشمور سندھ کے چپے چپے پر دعوت دین کا کام کیا۔ ان کی موت نے بھی تحریک کو طاقت اور سمت دی ہے۔ سانس کے آخری قطرے اور سانس کے آخری لمحہ تک اقامت دین کے لیے جدوجہد کرنا عظیم بلوچ کی شہادت کا پیغام ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی حمزہ محمد صدیقی نے کہاکہ وہ

اپنی زندگی میں لوگوں کو جوڑا کرتے تھے یہ احباب کنونشن بھی اس کی گواہی دے رہا ہے ۔ عظیم بلوچ کا پیغام بھی یہ ہے کہ ہم اپنی پوری زندگی اس تحریک کے ساتھ جوڑدیں گے اور خون کے آخری قطرے تک اقامت دین کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور اس کو اسلام کا قلعہ بنائیں گے۔ نائب امیر

جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے اپنے خطاب میں کہاکہ عظیم بلوچ ایک کردار کا نام ہے۔وہ جنت کے شہزادے اور دعوت و تحریک کا عملی نمونہ تھے۔امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے کہاکہ عظیم بلوچ واقعی ایک عظیم آدمی تھے وہ ہر وقت دعوت دین کے کاموں میں مصروف تھے ان کی شہادت کا بھی

یہی پیغام ہے کہ انہوں نے پوری زندگی اقامت دین کے لیے خرچ کردی ہے۔ وہ جمعیت کے تربیت یافتہ اور اگلے مورچوں کے مجاہد تھے۔یہ ایک حقیقت ہے کہ دنیا میں کامیاب زندگی گزارنے کے لیے جمعیت بھترین پلیٹ فارم یے۔ میں احباب جمعیت کو دعوت دوں گا کہ اپنی وابستگی جماعت کے ساتھ رکھیں۔ پاکستان کو حقیقی پاکستان بنانے

کے لیے بھرپور جدوجہد کی جائے۔ احباب جمعیت پاکستان کے ناظم سید وقاص انجم جعفری نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس طرح کے اجتماعات میں شرکت بھی بڑی سعادت ہے۔ ایمان جھاد و کردار کی بنیاد پر جمعیت کا قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ لوگوں سے محبت ان کی زندگی میں کی جائے مرنے کا انتظار نہ کیا جائے۔ اس

موقع پر شہید عظیم بلوچ کے بھائی جے آئی یوتھ پاکستان کے نائب صدر فرہاد گل، صوبائی نائب مرا پروفیسر نظام الدین میمن، حافظ نصراللہ چنا، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور سابق ناظم اعلی زبیر حفیظ شیخ سمیت دیگر رہنماں نے بھی خطاب کیا۔ درگاہ مٹیاری شریف کے سجادہ نشین پیر غلام مجدد سرہندی نے دعا خیر سے کنونشن کا اختتام کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…