اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالتی نظام کے بارے میں وزیراعظم عمران خان نے اشارۃ یہ کہا تھا کہ امیر اور غریب کے لئے قانون مختلف ہے، چاہیے کہ عدلیہ اپنا کردار ادا کرے کہ عوام کو اعتماد بحال ہو سکے جس کے بعد سینئر ججز کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ
آپ جو ہیں اپنے الفاظ سوچ سمجھ کر استعمال کریں آپ کیا کہہ رہے ہیں، قانون سب کے لئے ایک جیسا ہے آپ کیا سمجھتے ہیں کہ وفاقی وزیر اسد عمر کہہ رہے ہیں کہ رپورٹس جعلی ثابت ہو گئیں تو آپ کی حکومت کے زیرنگرانی یہ رپورٹس بنیں تو کیا چیز روک رہی ہے عمران خان کو ایکشن لینے سے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں جس کا جواب دیتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ میں نے اسد عمر کا انٹرویو دیکھا ہے انہوں نے صفائی کے ساتھ جھوٹ بولا ہے، انہوں نے ہر ایشو پر توڑ مروڑ کر چیزیں پیش کی ہیں، میرا خیال ہے تحریک انصاف کو کوئی فرق نہیں پڑتا ان کی کوئی ساکھ ہے یا نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ اب صرف جاہل ان کی بات سچ مانتے ہیں، اسد عمر نے نواز شریف کو باہر بھیجنے سے متعلق جھوٹ بولا، پاکستان کے عدالتی نظام سے بھاگنا شرعاً جائز ہے۔