اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

طالبان ترجمان کے ہاتھوں امریکی شہری نے اسلام قبول کرلیا،اسلامی نام محمد عیسیٰ رکھا گیا

datetime 23  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی) امارت اسلامیہ افغانستان میں امریکی شہری کرسٹوفر نے اسلام کی حقانیت کا اقرار کرتے ہوئے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا۔

افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق طویل عرصے سے افغانستان میں مقیم امریکی شہری کرسٹو فر نے اسلام کے آفاقی پیغام کی حقانیت کو پہچان کر اور طالبان کے اخلاق سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرلیا۔امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات اور ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی شہری کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور اسلامی نام محمد عیسیٰ رکھا۔اسلام قبول کرتے وقت امریکی شہری کی آنکھوں میں آنسو تھے اور کلمہ پڑھنے کے بعد وہ طالبان کے گلے لگ گئے۔ ترجمان طالبان نے محمد عیسیٰ کو اسلام میں داخل ہونے پر مبارک باد دی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی طالبان کی قید سے رہا ہونے والی خاتون صحافی اور ایک پروفیسر بھی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…