کوہلی کو کپتانی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا ،شعیب اخترکا انکشاف

23  جنوری‬‮  2022

راولپنڈی (این این آئی)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے اچانک فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے لیجنڈری سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے انکشاف کیا ہے کہ کوہلی کو کپتانی چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

شعیب اختر نے کہا کہ ویرات کوہلی نے خود کپتانی کا عہدہ نہیں چھوڑا بلکہ انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا گیا۔شعیب اختر نے کہا کہ ویرات کوہلی ایک عظیم بلے باز ہیں اور انہوں نے دنیا میں کسی سے بھی زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔اْنہوں نے ویرات کوہلی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘کوہلی کو کرکٹ کے میدان میں اپنے قدرتی بہاؤ کے ساتھ کھیلنے کی ضرورت ہے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ میرے خیال میں جب فارم آؤٹ ہوتا ہے تو، نیچے والے کھلاڑی عام طور پر سب سے پہلے مشکل میں پڑتے ہیں۔شعیب اختر نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو مشورہ دیا کہ سب کو معاف کر دیں اور آگے بڑھتے رہیں۔اگلے بھارتی ٹیسٹ کپتان کے بارے میں سوال کے جواب میں شعیب اختر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ بی سی سی آئی اس بارے میں ہوشیار فیصلہ کرے گا۔گزشتہ سال کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور پھر انہیں ون ڈے کی کپتان سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…