اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

آئی ایس آئی چیف والے ایشو پر پی ٹی آئی والے معافیاں مانگتے پھررہے ہیں،نجم سیٹھی

datetime 23  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی چیف کے معاملے پر تحریک انصاف کے لوگ معافیاں مانگتے پھررہے ہیں لیکن وہ معاف نہیں کررہے ۔تفصیلات کے مطابق آن لائن ویب سائٹ پر تجزیہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ایک دو ٹاپ لوگوں کیساتھ عمران خان کے جو تعلقات رہ گئے تھے وہ بھی انہوں نے

آئی ایس آئی چیف کے معاملے پر خراب کر لئے ہیں۔نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ اب معافیاں مانگتے پھرتے ہیں کہ ہم معذرت کرلیتے ہیں لیکن انہوں نے بھی کچی گولیاں نہیں کھیلیں، وہ آپکو پہچان گئے ہیں۔انہوں نے نجی ٹی وی24 نیوز سے گفتگو کرتے بھی دعویٰ کیا کہ چاروں بڑے اسٹیک ہولڈرز عمران خان کی تبدیلی پر متفق ہوگئے ہیں اور وزیراعظم کا کھیل جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر بلاول کا اشارہ اہم تھا۔مجھے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی ملاقاتیں ہوتی نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ صرف نیوٹرل رہے تو عمران خان کا کھیل ختم ۔نجم سیٹھی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگلے وزیراعظم کا فیصلہ ہوگیا ہے اور عمران خان کی نیندیں حرام ہوجانی چاہئیں۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…