جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

”کسی کو وزیراعظم بنوا سکتا تو خود نہ وزیراعظم بن جاتا“ چوہدری سرور

datetime 23  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کسی کو وزیر اعظم بنوانا تو دور کی بات کوئی اکیلا شخص کسی کو رکن قومی اسمبلی بھی نہیں بنواسکتا ،عمران خان اپنی 22سالہ جدو جہد،کارکنوں کی محنت اور عوام کے ووٹوں سے وزیر اعظم بنے ہیں،میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ نوازشر یف ،بینظیر بھٹو شہید اور عمران خان کو

میں نے اکیلے نے وزیر اعظم بنوایا ،دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی دفاع کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے ،خدا کیلئے افواج پاکستان کو سیاسی معاملات سے دور ہی رکھا جائے،پنجاب آب پاک اتھارٹی اور این جی اوز کے اشتراک سے مارچ تک پنجاب کے ڈیڑھ کروڑ لوگوں کا پینے کا صاف پانی ملنا شروع ہوجائے گا۔وہ گور نر ہائوس میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے لاہور کیلئے 20منصوبوں کا افتتاح کرنے کے بعد پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات میاں محمودالرشید،رکن پنجاب اسمبلی ملک ندیم بارا،چیئر مین پنجاب آب پاک اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد،الخدمت فائونڈیشن کے احسان اللہ وقاص سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں عمران خان ،نوازشر یف یابینظیر بھٹو شہید کو وزیر اعظم بنوایا ، پاکستان میں جمہوریت ہے جہاں جب بھی کوئی فرد اپنی پسند کی پارٹی کو ووٹ دیتا ہے تو وہ یہ کہتا ہے کہ

میرے ووٹ سے ہماری جماعت اقتدار میں آئی ہے ،مجھے فخر ہے کہ میں پاکستان تحر یک کی جد وجہد کا حصہ بنا اور پورے پنجاب میں کارکنوں کو متحر ک کیا اور پھر 2018کے عام انتخابات میں تحر یک انصاف کامیاب ہوئی اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنے ۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آرمی چیف کی

مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں مجھ سے جو بات منسوب کی جا رہی ہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ،میں تمام سیاسی جماعتوں سے کہنا چاہتاہوں کہ وہ سیاست ضرور کر یں مگر افواج پاکستان کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جائے ،افواج پاکستان دہشت گردکے خلاف جس جرات کیساتھ جنگ لڑ رہے ہیں اس پر 22کروڑ پاکستانی افواج پاکستان کے

ساتھ ہیں اور انشاء اللہ افواج پاکستان ملک دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دے گی ۔ آئندہ الیکشن میں تحر یک انصاف کی کامیابی کے متعلق سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پارٹی متحد ہے ہم سب محنت کر یں گے اورعوام کو مہنگائی جیسے مسائل سے نجات دلائیں گے تو انشاء اللہ نہ صرف تحر یک انصاف بلدیاتی

انتخابات میں کامیاب ہوگی بلکہ ہم ایک بار پھر عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے ۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری نظام کو مضبوط بنانا تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی ذمہ داری ہے اور پاکستان تحر یک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد پار لیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط بنایا ہے اورجمہوریت کی

مضبوطی پاکستان کی مضبوطی ہے ۔ چوہدری محمدسرور نے پنجاب آب پاک اتھارٹی کے متعلق بتایا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی کے 1200سے زائد منصوبے مارچ2022میں مکمل ہو رہے ہیں آج (سوموار ) کے روز میں گجرات میںبھی مخیر حضرات کے تعاون سے 51فلٹر یشن پلانٹس کا افتتاح کر نے جا رہا ہوں اس کے بعد میرا ملتان کا بھی دورہ ہے جہاں ہم

پنجاب آب پاک اتھارٹی کے مختلف منصوبوں کا افتتاح کر وں گا عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نا میری زندگی کا مشن ہے جسکے لیے ہم این جی اوز اور مخیر حضرات کے ساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے گورنر ہائوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے صرف پیش گوئی

کی جس کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، کارکن قائدین کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تو سیاسی جماعتیں کامیاب ہوتی ہیں۔اپنے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ یہ کہنا کہ میں نے کسی کو بنایا غلط ہے، البتہ مجھے فخر ہے کہ اجتماعی سیاسی کوششوں میں میری جدوجہد بھی شامل تھی، سیاق و سباق سے ہٹ کر بات کرنا مناسب نہیں ہے۔

جمہوری نظام میں کوئی ایک شخص اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، مجھے اس بات پر ضرور فخر ہے کہ میں بھی آمریت کے خلاف لڑنے والوں میں شامل تھا، میں نے برے اور مشکل وقت میں ہر کسی کا ساتھ دیا، مسلم لیگ کو چھوڑا تھا تو وہ بہت مضبوط تھی۔انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان اور بے نظیر بھٹو کے بارے میں وضاحت دے دی ہے، میں نے کہا تھا

کہ نواز شریف وزیراعظم، شہباز شریف وزیراعلی بنیں گے، کسی کو وزیراعظم بنانے میں ہر سیاسی کارکن کا کردار ہوتا ہے۔گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف جب جلا وطن تھے تو ان سے اچھا تعلق تھا، پیشگوئی کی تھی کہ نواز شریف وزیراعظم اور شہباز شریف وزیراعلی بنیں گے میں نے صرف پیش گوئی کی جس کو غلط انداز میں

پیش کیا گیا۔ان کا کہنا تھا میں ملک میں کونسلر نہیں بنا تو کسی کو وزیراعظم کیسے بنائوں گا؟ اگر میں کسی کو وزیراعظم بنوا سکتا تو خود نہ بن جاتا۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے ویزے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے ویزے میرٹ پر لگے تھے، برطانیہ میں ویزے کے معاملے پر کوئی اثرانداز نہیں ہو سکتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…