جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

انڈور شادی نہ ڈائننگ: پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد سواریاں ٗ خیبرپختونخوا میں پھر پابندیاں لگ گئیں

datetime 23  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)کورونا کیسز میں اضافے کے بعد پشاور میں جزوی پابندیاں نافذ کر دی گئیں، ان ڈور شادی اور ڈائننگ کی اجازت نہیں ہو گی، پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد مسافر سوار کیے جا سکیں گے۔محکمہ داخلہ

خیبرپختونخوا کی جانب سے مختلف پابندیوں کے لیے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پشاور کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔کورونا کیسز میں 10 فیصد اضافے کے بعد نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا، 24 جنوری سے 15 فروری تک انڈور شادی اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی،آئوٹ ڈور تقریبات میں بھی 300 فل ویکسینٹیڈ افراد کی اجازت ہوگی۔24 جنوری سے انڈور ڈائننگ پر بھی پابندی ہوگی،ٹیک آوے اور ہوم ڈیلیوری سروس 24گھنٹے فعال رہنے کی اجازت ہوگی۔پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد سے زائد سواریوں کی اجازت نہیں ہوگی، مقدس مقامات 50 فیصد فل ویکسینٹیڈ افراد کے لیے کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔سینما، تفریحی پارکس اور ہر قسم کے انڈور جیم میں 50 فیصد فل ویکسینٹیڈ افراد سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی،کراٹے، باکسنگ، مارشل آرٹ، واٹر پولو، کبڈی اور ریسلنگ پر مکمل پابندی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…