بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

میاں نواز شریف موبائل کی ہری بتی کو گرین سگنل سمجھ بیٹھے ہیں،علی زیدی

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد(این این آئی)وفاقی وزیر بحری اموراور پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف موبائل کی ہر ی بتی کو گرین سگنل سمجھ بیٹھے ہیں،ملک میں صدارتی نظام کی باتیں بلی کے خواب میں چھیچھڑے ہیں،سندھ حکومت سرکاری پیسہ کھاکر اینٹی اسٹیٹ سیاست کررہی ہے اٹھارویں ترمیم کے فوائد وزیر اعلی ہائو س تک محدود ہیں

سندھ کی عوام کو نہیںملے،14سال سندھ میں حکومت کرنے والوں نے چوری کے سوا کوئی کام نہیں کیا،یوریا کھاد،چینی اور گندم چور زرداری کی ٹیم ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جیکب آباد میں ورکرز کنونشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر بخش بھٹو ،میڈم ملیحہ سومرو ،اصغر خان پہنور،مبین جتوئی ،مولابخش سومرو ،راجا جکھرانی ،رازخان پٹھان اور دیگر موجود تھے علی حیدر زیدی نے مزید کہا کہ ہمارا چیلنج سندھ کی تباہی کے حل کی وجہ بلدیاتی انتخابات کرانا ہے، بلدیاتی قانون واپس نہیں کیا تو اس سے زیادہ کرپشن ہوگی ،گزشتہ سال وفاقی حکومت نے ڈیڑھ ملین ٹن گندم ایکسپورٹ کی ہے،لاکھ ٹن گندم غائب ہونے کی وجہ یہ کہتے ہیں کہ چوہے کھا گئے ہیں، دوملین ٹن گندم امپورٹ کر رہے ہیں، پھر یہ الزام لگاتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے،دیگر صوبوں میں گندم سستی اور سندھ مہنگی ہے، گندم اور چینی کی شارٹیج کے پیچھے زرداری کے رائٹ مین ہیں،سندھ میں زرداری گاڈ فادر ملا ہوا ہے اس نے ایک منشی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا رکھا ہوا ہے ،عوام کے مسائل سن وزیراعظم کو بتاؤں گا اور سوچیں گے، یہ جنگ اب شروع ہوچکی ہے آنے والے وقت میں پیپلزپارٹی کو سندھ شکست ہوگی،ٹی وی پر کسی نے اشتہار دے دیا ہے، صدارتی نظام کا علم مجھے نہیں،کالا قانون واپس نہیں لیا گیا تو گھوٹکی سے کراچی مارچ کریں گے،

روڈ راستوں کی تباہی کا حل بلدیاتی انتخابات ہے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کرائے ،جمہوریت کی باتیں کرنے والی پیپلز پارٹی سب سے بڑی آمر ہے منشی کو وزیر اعلی بنایا ہوا ہے سندھ حکومت کے بلدیاتی کالے قانون کے خلاف اپوزیشن سراپا احتجاج ہے بلدیاتی قانون میں سارے اختیارات کو سی ایم

ہائوس تک محدود کیا گیا ہے ،اٹھارویں ترمیم کے فوائد صرف وزیر اعلی لے رہے ہیںاس کے فوائد ڈویژن ،ضلع اور تعلقہ سطح پر منتقل نہیں کئے جا رہے سندھ حکومت کالا بلدیاتی قانون واپس نہ لیا تو تحریک بھی چلائیں گے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کریں گے ،اٹھارویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کو دس سالوں میں

12ہزار ارب ملے 2006/7سے پی ای سی نہیںکی خود سارے فنڈس کھا گئے کیونکہ جمہوریت ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہاں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف جہاں آٹھ لاکھ ٹن کی گندم چوہے کھا گئے ان دو پیروں والے چوہوں سے نیب نے 14ارب وصول کئے سندھ اور پنچاب گندم کی پیدوار کرتے ہیں پنچاب

میں گندم سستی اور سندھ میں مہنگی کیوں ہے سندھ حکومت جواب دے مہنگائی کے ذمہ دار ہی مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں ،سندھ حکومت باہر سے گندم منگوا رہی ہے گندم ،چینی اور یوریا چور زراداری کی ٹیم ہے سرکار کا پیسہ ہڑپ کرکے سندھ حکومت اینٹی اسٹیٹ کام کررہے ،14سالوں میں انہوں نے چوری کے سوا کچھ نہیں کیا انہوں نے

ملک میں صدارتی نظام کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ بلی کے خواب میں چھیچھڑے کی مثال ہے ،شریف بلیدی میرا چھوٹا بھائی تھا، جن لوگوں پر شق ہے وہ بلوچستان بھاگ گئے ہیں،مختلف سوالوں کے جواب میں کہا کہ تجاوزات مسمار کرنے کے دوران شہریوں سے ہونے والی زیادتیوں کا ہم ازالہ کریں گے ،صحافی عبدالرحمن آفریدی پردرج کئے گئے کیس کی تحقیقات کرائی جائے گی ،جمس ہسپتال میں سہولیات کے فقدان پر عوامی احتجاج کے معاملے پر وفاقی اپنا کردار ادا کرے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…