جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بے نظیر، نواز شریف اور عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا، گورنر پنجاب چوہدری سرور کا دعویٰ

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کے تین وزیراعظم میں نے بنوائے، بینظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا۔پاکستان میں نظام ناکام نہیں ہوا لوگ ناکام ہوئے ہیں، میرے خیال میں آرمی چیف کی توسیع لینے کی خواہش نہیں ہے، جی ایس پی پلس ناکام ہوجاتا تو ہماری مشکلات میں اضافہ ہوجاتا اس کے لئے میں نے بہت محنت کی،

ہمیں بین الاقوامی دنیا کو مطمئن کرنا بے انتہا ضروری ہے،میں پارٹی کو دو لاکھ پاؤنڈ جمع کرکے دیتا تھا، انڈین لابی کا مقابلہ کرنا بے حد ضروری ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ ہمارے انوسٹی گیشن کے نظام ٹھیک ہوئے بغیر کچھ ٹھیک نہیں ہوسکتا، جب ریاست کمزور ہوجائے اور لوگ مضبوط ہو جائیں تو ملک کے ایسے حالات ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کنٹونمنٹ الیکشن اور خانیوال کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پہلے سے پارٹی کو بتادیا تھا ہم ہاریں گے، پنجاب میں پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ووٹ کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پہنچایا بھی ہے، شہباز شریف سے میری لڑائی صاف پانی کے معاملے پر ہوئی، اگر شہباز سے میری لڑائی نہ ہوتی تو شاید میں (ن)لیگ نہ توڑتا، 1999 میں پرویز مشرف نواز شریف، شہباز شریف کو امریکہ، برطانیہ نہیں جانے دینا چاہتے تھے، ان دونوں بھائیوں کے ویزے میں نے لگوائے۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کے تین وزیراعظم میں نے بنوائے، بینظیر، نواز شریف اور عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنوایا، یورپ بھی میری سیاسی بصیرت کا قائل ہے، نظام کبھی ناکام نہیں ہوتا لوگ ناکام ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں آرمی چیف کی توسیع لینے کی خواہش نہیں ہے، اگر پارٹی کل کو مجھ سے پوچھے تو رائے دوں گا،

حالات کو بہتر کرنے کے لئے وقت چاہیے ہوتا ہے، ہمیں بھی پھر مزید پانچ سال دیدیئے جائیں، ملک میں کسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے، لوگ کہتے ہیں میں سچ برطانیہ میں بولتا ہوں، میں پاکستان میں بھی جھوٹ نہیں بولتا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے شمار مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی ضرورت

ہے معیشت کی بحالی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر ساتھ چلنا پڑے گا،جی ایس پلس کی وجہ سے پاکستان کو سالانہ اربوں ڈالرز کا فائدہ ہو رہا ہے میں پہلے بھی جی پلس سٹیٹس میں توسیع کے لیے بر طانہ جاکر محنت کی ہے اور آئندہ بھی کروں گا،انشاء اللہ 2023 تک جی ایس پی پلس کی سہولت میسر ہے اور آئندہ سالوں میں بھی یہ

سہولت ملتی رہے گی۔ وہ گور نر ہاؤس میں مختلف ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر نیوز اور بیورو چیف سے بات چیت کررہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ صاف پانی میری اہم ترین ترجیحات میں شامل ہیں،انشاء اللہ اسی سال مارچ تک 1.5ملین افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے میں کامیاب ہوجائیں گے،پنجاب آب پا ک

اتھارٹی میں ایسا سسٹم متعارف کروا دیا ہے جو چلتا رہے گا،وہ دن دور نہیں پورے پنجاب میں پینے کا صاف پانی میسر ہو گا۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات برطانیہ اور پورپ میں کہی جاتی ہے کہ میری سیاسی بصیرت کی وجہ سے پاکستان کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو ختم نہیں کیا

گیا ہے تاہم یورپین یونین اگر چاہتی ہے کہ ہم اقلیتوں، انسانی حقوق، اور دیگر شعبہ جات میں ریفارمز کریں تو یہ تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے امیج اور معاشرے کی ترقی کے لئے کام کریں۔ ایک سوال کے جواب میں گور نر پنجاب نے کہا کہ ایک وقت تھا میں نے بینظیر بھٹو، نواز شریف کے لئے محنت کی تھی اور انہوں نے حکومت بنائی تھی جبکہ 2018 کے الیکشن میں عمران خان کی سپورٹ کی تھی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے حکومت بنائی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…