بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

باکسنگ کے میدان سے پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی،بحیرہ عرب چیمپئن شپ بیلٹ ٹائٹل پاکستان نے اپنے نام کر لیا

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)باکسنگ کے میدان سے پاکستان کی ایک اور بڑی کامیابی،بحیرہ عرب چیمپئن شپ بیلٹ ٹائٹل فائٹ پاکستان کے مظفر خان نے اپنے نام کر لیا۔افغان حریف ناک آوٹ۔ فائٹ کیمہمان خصوصی باکسنگ لیجنڈ حسین شاہ تھے جبکہ ورلڈ باکسنگ کونسل مڈ ل ایسٹ چیمپین عثمان وزیر بھی پاکستانی باکسر کو سپورٹ کرنے

کے لیے موجود تھے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اسپورٹس کمپلکس کے لیاقت جمازیم میں پاکستان اور افغانستان کے باکسرز میں گھمسان کا رن پڑا۔پہلے چار راؤنڈز میں دونوں باکسرز نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے اور شائقین سے خوب داد سمیٹی۔مہمان خصوصی باکسنگ لیجنڈ حسین شاہ تھے جبکہ ورلڈ باکسنگ کونسل مڈ ل ایسٹ چیمپین عثمان وزیر بھی پاکستانی باکسر کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھے۔پاکستان کے مظفر خان نے فٹ ورک اور لفٹ رائٹ پنچز کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے حریف کو کئی مرتبہ گرنے پر مجبور کیا اور پانچویں راؤنڈ میں فیصلہ کن مکا رسید کرتے ہوئے احمد سمیر کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔فتح کے بعد مظفر خان نے لیگ کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور فتح کو اپنے کوچز اور فینز کی مرہون منت قرار دیا،پاکستان پروفیشنل باکسنگ لیگ کے چیئرمین جنرل ر احسان الحق کا کہنا تھا کہ ایونٹ کی میزبانی دینے پر ورلڈ باکسنگ کونسل کے صدر کے خصوصی شکرگزار ہیں،پاکستان بحیرہ عرب کے سولہ ممالک کا میزبان ہے،پکستان کے نوجوانوں میں ریسلنگ،کبڈی اور باکسنگ کا خاص جنون ہے،پکستان باکسنگ لیگ ملک میں کھیل کو فروغ دے گی،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے ایونٹ کے انعقاد میں ہماری بہت مدد کی جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…