ہفتہ‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2025 

میں موت کی تیاری کر رہا ہوں،بیمار سعودی نوجوان کا دردناک پیغام

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)افسوسناک اور تکلیف دہ الفاظ میں ایک نوجوان سعودی نوجوان ولید التمیمی جس کی عمر 21 سال سے زیادہ نہیں نے ٹویٹر پلیٹ فارم پر اپنے مداحوں اور دوستوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہبدقسمتی سے میرے (مہلک خاندانی بے خوابی)سنڈروم کے شکوک

کے بعد جو کہ دنیا کی نایاب ترین بیماریوں میں سے ایک ہے کا شکار ہوں۔ لیکن اللہ کا شکر ہے میں سنڈروم کے پہلے مرحلے میں ہوں جو 4 مراحل پر مشتمل ہے اور آخری مرحلہ موت کے ساتھ ختم ہوتا ہے۔ یہ بیماری سات سے42 ماہ تک رہ سکتی ہے۔ میرے لیے دعا کریں کہ صحت یاب ہو جاؤں شاید آپ میں سے کوئی مجھ سے زیادہ خدا کے قریب ہو اور اس کی دعا قبول ہوجائے۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے سعودی نوجوان ولید التمیمی نے کہاکہ بے خوابی ایک بہت عام بیماری ہے جو مہلک بے خوابی سے مختلف ہے۔ یہ سنڈروم موروثی ہے اور اس کے جینز 40 خاندانوں میں پائے جاتے ہیں۔ شکر ہے کہ یہ خاندان مشرق وسطی میں موجود نہیں ہیں۔ میری بیماری اپنی نوعیت کی پہلی ہے۔ میں غیر جینیاتی طریقے سے سنڈروم کا شکار ہونے والے پہلے اور سب سے کم عمر کے طور پر اس سے دوچار ہوں۔اپنے خاندان کی جانب سے اپنی بیماری کی خبر کو قبول کرنے کے بارے میں، التمیمی نے وضاحت کی کہ میری بیماری کا سن کر میرے والد اور بھائی کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ کیونکہ وہ صرف وہی ہیں جو میری بیماری کی نوعیت کو جانتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…