لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث محکمہ تعلیم پنجاب نے محکم صحت کے اشتراک سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے سکولوں کے لئے کرونا ایس او پیز طے کرلئے ہیں اور اس سلسلے میں سرکاری اور نجی سکولوں کے سربراہان کو ہدایات جاری کردی ہیں جن کے مطابق کسی بھی
سکول کی کسی بھی کلاس کے ایک بچے میں کرونا وائرس مثبت آنے کی صورت میں اس بچے کو ایک ہفتے کی چھٹی دی جائے گی جبکہ کسی بھی کلاس میں کرونا وائرس کے دو کیس سامنے آنے پر متاثرہ کلاس کو ایک ہفتے کے لئے بند کردیا جائے گا اور کرونا وائرس کے 3 کیسز سامنے آنے پر پورے سکول کو ایک ہفتہ کے لئے بند کردیا جائے گا۔