بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

شرمیلا فاروقی کی قانونی کارروائی، نادیہ خان بھی میدان میں آگئیں

datetime 21  جنوری‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والدہ سے سوالات کرنے پر نادیہ خان کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم میں درخواست جمع کروادی۔شرمیلا فاروقی کی قانونی کارروائی کے بعد بالآخر نادیہ خان خود بھی میدان میں آگئیں اور ایک تفصیلی ویڈیو جاری کی۔نادیہ خان نے اپنے یوٹیوب چینل ’آؤٹ سٹائل ڈاٹ کام‘

پر شوہر فیصل کے ہمراہ بیٹھے 30 منٹ اور ایک سیکنڈ پر مبنی ویڈیو جاری کی جس کا عنوان ’شرمیلا فاروقی کے الزامات کا جواب، اب بس بہت ہوگیا‘ رکھا گیا۔آدھے گھنٹے کی ویڈیو میں نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کے ساتھ کیے جانے والے سوالات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انیسہ فاروقی ہماری والدہ کی جگہ ہیں۔نادیہ خان نے کہا کہ اس تقریب میں تمام ہی مشہور شخصیات کو اپنے وی لاگ میں لانے کی کوشش کررہی تھی تو انیسہ فاروقی بھی وہیں موجود تھیں ، لہٰذا میں نے اْن سے بھی سوالات کیے جس میں کسی قسم کی کوئی ٹرولنگ نہیں تھی۔اداکارہ نادیہ خان نے کہا کہ میں نے کوئی غلط سوال نہیں کیا ، سوالات کے دوران نہ ہی کوئی غیراخلاقی لفظ کا استعمال کیا ،نہ ہی میں نے کوئی غلط کام کیا ہے۔انہوں نے شرمیلا فاروقی سے کہا کہ مجھ سے اس لہجے میں بات ہرگز نہیں کریں۔نادیہ خان نے کہا کہ ویڈیو اب تک 8 یا 9 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں جس کے کمنٹس میں صرف ڈانس کی باتیں تھیں، کسی نے محسوس نہیں کیا کہ میں نے انیسہ فاروقی سے غلط لہجے میں سوالات کیے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ویڈیو شیئر کیے جانے کے 8 روز بعد شرمیلا فاروقی کہتی ہیں کہ نادیہ ایک بے شرم خاتون ہیں تو یہ بات سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرمیلا کو اگر ویڈیو میں اپنی والدہ سے کیے جانے والے سوالات سے مسئلہ تھا تو وہ مجھ سے کہتیں کہ ویڈیو سے میری والدہ والا حصہ ہٹا دیں مجھے یہ پسند نہیں آیا۔نادیہ خان نے کہا کہ شرمیلا فاروقی کے اسٹیٹس لگانے کے بعد میں نے انہیں میسج کیا اور کہا کہ معاملہ زیادہ نہ بڑھائیں کیونکہ اس میں میرا یا آپ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ آپ کی ضعیف والدہ کا ہے۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…