بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

فیس ماسک پہن کر لوگ زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں،تحقیق میں انکشاف

datetime 20  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیس ماسک پہن کر لوگ زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کارڈف یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں حیران کن طور پر انکشاف کیا گیا ہے کہ مرد اور خواتین دونوں ماسک پہننے کی وجہ سے زیادہ پرکشش نظر آتے ہیں۔تحقیق میں

کہا گیا کہ سرجیکل ماسک سے ڈھکا ہوا چہرہ ممکنہ طور پر سب سے زیادہ دلکش سمجھا جاتا تھا۔کارڈف یونیورسٹی کے اسکول آف سائیکالوجی کے ایک طالبعلم اور چہروں کے ماہر ڈاکٹر مائیکل لیوس نے کہا کہ یہ تحقیق جب کورونا وبا کے پھیلنے سے پہلے کی گئی تھی تو اس وقت زیادہ تر لوگوں کا خیال تھا کہ فیس ماسک چہرے کی کشش کو کم کرتا ہے کیونکہ یہ بیماری سے وابستہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تحقیق سے یہ جانچنا چاہتے تھے کہ کیا کورونا کے بعد لوگوں کا نظریہ تبدیل ہوا، جب سے چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا معمول بن گیا ہے ، اس کے علاوہ ہم یہ بھی دیکھنا چاہتے تھے کہ کیا ماسک کی کوئی خاص قسم کا کوئی اثر ہوتا ہے؟انہوںنے کہاکہ ہماری تحقیق سے معلوم ہوا کہ جب چہرے کو میڈیکل فیس ماسک سے ڈھانپ لیا جائے تو وہ چہرے سب سے زیادہ پرکشش سمجھے جاتے ہیں۔لیوس نے کہا کہ وبائی مرض نے لوگوں کی نفسیات کو بھی بدل دیا ہے کہ وہ کس طرح ماسک پہننے والوں کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب جب ہم کسی کو ماسک پہنے ہوئے دیکھتے ہیں تو ہم یہ نہیں سوچتے کہ وہ شخص بیمار ہے بلکہ یہ سمجھتے کے یہ تو اب معمول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ ماسک لوگوں کو زیادہ پرکشش اس لیے بناتے ہیں کیونکہ لوگوں کی توجہ اب براہ راست ان کی آنکھوں پر پڑتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…