فاسٹ بولرز کا انداز جارحانہ ہوتا ہے،کپتان کو پرسکون رہنا پڑتا ہے، شاہین آفریدی

18  جنوری‬‮  2022

لاہور (این این آئی)لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تسلیم کیا ہے کہ فاسٹ بولرز کا انداز جارحانہ ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے ان میں غصہ بھی آتا ہے تاہم جب آپ کپتان ہوتے ہیں تو پھر آپ کو ان چیزوں پر کنٹرول کرنا پڑتا ہے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے یشاہین شاہ آفریدی

نے کہا کہ کپتان کو پرسکون رہنا پڑتا ہے ، پر سکون رہتے ہوئے سب سے کام لینا پڑتا ہے، اس کے ساتھ مجھے یہ بھی اندازہ ہے کہ مجھے اپنی پرفارمنس کو مزید بہتر کرنا ہے ، میری پرفارمنس بہتر ہو گی تو میں دوسروں سے ان کی پرفارمنس کے حوالے سے بات کروں گا۔فاسٹ بولر نے کہاکہ کپتانی کی وجہ سے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے ،ذمہ داری بڑھ جاتی ہے ، اس کا دبائو نہیں ہوتا بس ذمہ داری لینا پڑتی ہے ، مجھے محمد حفیظ کی وجہ سے خاصی مدد مل رہی ہے ، وہ سینئر کھلاڑی ہیں ، میں ان سے پوچھتا ہوں اور سیکھتا ہوں جس کا مجھے فائدہ ہو رہا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کے پری کیمپ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کیمپ اچھا رہا ، دستیاب کھلاڑیوں نے شرکت کی ، مجھے کھلاڑیوں کو اور کھلاڑیوں کو مجھے سمجھنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہاکہ کیمپ میں محمد حفیظ جیسے سینئر کھلاڑی کے ہونے کا بہت فائدہ ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…