جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی تشکیل نو کاحکم دیدیا

datetime 18  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی تشکیل نو کاحکم دیدیا ۔ منگل کو الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی، پی ٹی آئی کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل انور منصور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،

درخواست گزار اکبر ایس بابر بھی وکیل کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔سابق اٹارنی اور وکیل پی ٹی آئی جنرل انور منصور نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کی اسکروٹنی خوش آئند ہے،یہ اور بات ہے کہ پی ٹی آئی کی اسکروٹنی پہلے کرلی گئی۔وکیل انور منصور خان نے کہاکہ اس اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں کئی خامیاں ہیں،رپورٹ میں بہت سے اعداد و شمارکی سمجھ نہیں آرہی کہ کہاں سے آئے، رپورٹ میں کئی اعداد و شمار کو دہرایا گیا ہے۔وکیل پی ٹی آئی انور منصور نے الیکشن کمیشن میں کہاکہ مجھے دو دن پہلے اس کیس میں انگیج کیا گیا ہے،رپورٹ پڑھی، اس میں کچھ خامیاں ہیں،اس پرکام کرنے کی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی وکیل نے کہاکہ مجھے وقت چاہیے، اس میں کچھ چیزیں دیکھنا چاہوں گا،ہماری کچھ غلطیاں ہیں تو ہم تسلیم کریں گے،اگر کمیٹی کی غلطیاں ہیں تو درست کی جائیں۔وکیل اکبرایس بابر نے کہاکہ اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے کچھ حصے ہمیں نہیں دیئے گئے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہاکہ رپورٹ کے کچھ حصے خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کردی ہے، اسکروٹنی کمیٹی کا کوئی ڈاکیومنٹ خفیہ نہیں ہے۔اسکروٹنی کمیٹی کے سربراہ اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ایک ممبرکی ریٹائرمنٹ کے باعث اسکروٹنی کمیٹی غیرفعال ہوگئی ہے،پی پی پی اور نون لیگ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ اسکروٹنی کمیٹی کی تشکیل نو کردی جائے گی، اس موقع پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…