جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم دین اسلام اور اس کی مقدس اصلاحات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب دین اسلام اور اس کی مقدس اصلاحات کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ مذہبی ‘ایکسپلوئیٹر’ ہیں ۔ عمران صاحب کا مدینہ کی ریاست پہ مضمون لکھنا اس چور کی مانند ہے جوچوری پکڑے جانے پہ مسجد میں چھپ جائے ۔ مری میں بے گناہ جاں بحق ہوجائیں،

مہنگائی سے عوام مر جائیں اور لیکچر ریاست مدینہ کے ؟ وزیراعظم عمران خان کے مضمون پر ردعمل دیتے ہو ئے ترجمان ن لیگ نے کہا کہ عمران صاحب اپنی لوٹ مار، نااہلی ، نالائقی چھپانے کے لئے اسلام اورریاست مدینہ جیسے مقدس ناموں کا استحصال کررہے ہیں ، عمران صاحب جیسا شخص ہی یہ مضمون لکھ سکتا ہے جو حالت انکار، ہٹ دھرمی، ڈھٹائی اور بے شرمی کی غیر معمولی انتہا پر فائز ہے۔ تین سال میں عمران صاحب نے ملک کے ساتھ جو کیا اور کہا ا س کے بعد سراپا ڈھٹائی، بے شرمی، حقیقت سے انکاری شخص ہی ایسا مضمون لکھ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا اپنی لوٹ مار ، نالائقی اور نااہلی میں ڈوبا شخص اپنی ڈوبتی کشتی بچانے کے لئے ریاستِ مدینہ پہ درس نہ دے ۔ انہوں نے کہا ریاست مدینہ اور عمران صاحب۔۔استغفراللہ، نعوذبااللہ، انا للّٰہ ۔ انہوں نے کہا تین سال میں عمران صاحب نے ہر قدم پر ریاست مدینہ کے اصولوں اور روح کی نفی کی ۔ ریاست ِ مدینہ پہ عمران خان کا مضمون لکھنا اِس بات کا ثبوت ہے کہ اْن کے گھبرانے اور گھر جانے کا وقت شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا جس کے قول و فعل میں صرف اور صرف تضاد ہو وہ مدینہ کی ریاست پہ درس دے رہا ہے ۔ مدینہ کی ریاست کی قانون کی بالادستی کی بات کرنے والا چار سال سے اپنے ہر کیس سے مفرور ہے،بہتان ، الزام بغض ، نفرت عدم برداشت اور جھوٹ کا مجسمہ کس بے شرمی اور ڈھٹائی سے مدینہ کی ریاست پہ مضمون لکھ رہا ہے ۔

انہوں نے کہا مہنگائی سے عوام کا گلا کاٹ کر انصاف اور اصولوں کا مضمون لکھنا بے شرمی اور منافقت ہے ۔ انہوں نے کہا طاقتور، مکار سیاستداں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے مضمون لکھ کر قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔مری میں بے گناہ جاں بحق ہوجائیں، مہنگائی سے عوام مر جائیں اور لیکچر ریاست مدینہ کے ؟ فارن فنڈنگ کے شکنجے میں آنے پر حقائق چھپاتا اور دنیا کو قانون کی بالادستی کادرس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا اخلاقی پستی کی علامت شخص کس منہ سے مدینہ کی ریاست کی اخلاقیات کا درس دے رہا ہے؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…