اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت درخواست گزاروں نے پہلا انتخاب وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د کر لیا ، دوسرے نمبر پرکس شہر کو اہمیت دی گئی؟

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے تحت حکومت نے پوچھا کہ گھر کہاں چاہیئے؟ ملک بھرسے درخواست گزاروں نے پہلا انتخاب وفاقی دارالحکومت کا کیا ہے،لاہوردوسرے نمبر پررہا۔وفاقی دارالحکومت رہائش کیلئے پاکستانیوں کی اولین ترجیح بن گیا ،نیا پاکستان ہائوسنگ

سکیموں کیلئے ملک بھرسے آئیں درخواستوں میں شہریوں کی بڑی تعداد نے اسلام آباد کا انتخاب کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کی کم لاگت ہائوسنگ اسکیموں کے تحت رجسٹریشن کیلئے 20 لاکھ 3 ہزار940 درخواستیں آئیں،جن میں سے 2 لاکھ 61 ہزار654 درخواست گزاروں نے رہائش کیلئے اولین طورپراسلام آباد کا انتخاب کیا۔دو لاکھ 27 ہزار 802 شہریوں نے لاہور میں رہائشی یونٹ کے حصول کو اپنی دوسری ترجیح قرار دیا۔اعدادو شمار کے مطابق ایک لاکھ 25 ہزار 182 شہریوں نے فیصل آباد،83 ہزار 41 شہریوں نے کراچی،79 ہزار 150 شہریوں نے ملتان،70 ہزار932 شہریوں نے کوئٹہ اور 49 ہزار 424 شہریوں نے پشاور میں رہائشی یونٹ کے حصول کی خواہش ظاہر کی۔وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے حکام نے بتایا ہے کہ شہریوں کو نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی نادرا نے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے لیے رجسٹر کیا تھا اور اتھارٹی کی جانب سے فی درخواست 250 روپے وصول کیے گئے تھے،یہ رقم نادرا نے اکٹھی کی تھی اور حکومت نے کوئی منافع نہیں کمایا تھا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…