منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

متعدد ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی(مانیٹرنگ، این این آئی)الیکشن کمیشن نے متعدد ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی ہے، اثاثوں کی تفصیل نہ جمع کرانے پر مصدق ملک، سکندر مینڈھرو اور پرنس احمد عمر احمد زئی کی رکنیت معطل کی گئی ہے، سینٹ کے علاوہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے جن اراکین نے اثاثوں کے گوشوارے نہیں جمع کرائے ہیں ان کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے

قومی اسمبلی کے 36 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے جن میں وفاقی وزراء نورالحق قادری، فہمیدہ مرزا، شفقت محمود، وزیر مملکت فرخ حبیب بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا کے وار تیزی سے جاری ہے، سندھ حکومت کے وزرا سمیت کئی اہم شخصیات بھی لپیٹ میں آگئیں۔ صوبائی وزیر جام خان شورو کرونا میں مبتلاہوگئے ہیں جبکہ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی صغیر قریشی کی بھی کرونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔حیدرآباد کے ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو کی بھی کرونا رپورٹ مثبت آگئی ہے، کرونا وائرس کی رپورٹ آنے پر صوبائی وزیر، معاون خصوصی اور ڈی سی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔ڈی ایچ او حیدر آباد کے مطابق شہر میں کرونا کے مثبت آنے کی شرح 10 فیصد ہوگئی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 128 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔دوسری جانب مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی نے کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں، سکھر میں اثاثہ جات سے متعلق ہونے والی سماعت کے موقع پر ان کے وکیل نے احتساب عدالت کو آگاہ کیا کہ میرے موکل کی کرونا وائرس رپورٹ مثبت آئی ہے، جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، جس پر عدالت نے کارروائی ملتوی کردی۔کراچی میں کرونا وائرس کیسز کی بلند ترین یومیہ شرح ریکارڈ کی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کراچی میں کرونا کیسز کی شرح 30.83 فیصد رہی۔اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹے میں حیدر آباد میں کرونا کیسز کی شرح 10.68 فیصدریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…