شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو دائمی اشتہاری قرار دے کر منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

12  جنوری‬‮  2022

لاہور(این این آئی)احتساب عدالت نے پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی، ایرا اور سرکاری محکموں کے فنڈز کی خورد برد کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو دائمی اشتہاری قرار دے کر ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیدیا۔

احتساب عدالت نے رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دے کر دائمی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔عدالت نے رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کی گرفتاری تک وارنٹ برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ رابعہ عمران اور عمران علی یوسف کی گرفتاری کے بعد ان کیخلاف ٹرائل شروع ہو گا۔ملزموں کو اشتہاری قرار دینے سے پہلے پیشی کیلئے 30 روز کی مہلت دی گئی، عدالت نے قرار دیا کہ شہباز شریف کی بیٹی اور داماد نے عدالتی رعایت سے فائدہ نہیں اٹھایا اور پیش نہیں ہوئے۔احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے تحریری حکم جاری کیا۔احتساب عدالت میں رابعہ عمران سمیت دیگر ملزموں کیخلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔ریفرنس میں منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ رابعہ عمران اور عمران علی یوسف پر بطور مالکان فاطمہ ڈویلپرز مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام ہے۔رتھ کوئیک ری کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن اتھارٹی کے فنڈز فاطمہ ڈویلپرز کو منتقل کئے گئے،رابعہ عمران اور عمران علی کی مسلسل عدم پیشی کی بنا ء پر اشتہاری قرار دے کر جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…