بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

پی سی بی نے سرکاری ٹی وی اور نجی ٹی وی کے کنسوریشم سے تاریخی معاہدہ کرلیا

datetime 10  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان میں بسنے والے کرکٹ شائقین ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سیزن 2022 اور 2023 کا ایڈیشن سرکاری ٹی وی اور نجی ٹی وی پر براہ راست ملاحظہ فرمائیں گے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سیزن 2022 اور 2023 کے نشریاتی حقوق کے لیے سرکاری ٹی وی اور نجی ٹی وی کے کنسوریشم سے تاریخی معاہدہ کرلیا ہے۔

دونوں فریقین نے لاہور میں واقع پی سی بی ہیڈکوارٹرز میں معاہدے پر دستخط کیے۔اس کنسورشیم نے ٹی وی براڈکاسٹ رائٹس کے لیے سب سے زیادہ4350786786 روپے کی بولی لگا کر نشریاتی حقوق حاصل کیے، جو گزشتہ سائیکل کے مقابلے میں 50 فیصد زائد کی بولی ہے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ وہ اس تاریخی معاہدے پر سرکاری ٹی وی اور نجی ٹی وی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ہماری قومی شناخت بن چکی ہے، جو شائقین کرکٹ کو تیزی سے اپنی طرف راغب کررہی ہے۔ شائقین کرکٹ بھی لیگ کے میچز دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کرکے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے برانڈ کے لیے اپنی غیر مشروط حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔رمیز راجہ نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل نہ صرف پاکستان کے شائقین میں بلکہ غیر ملکیوں میں بھی مقبول ہے، جہاں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شائقین ِکرکٹ اس لیگ سے محظوظ ہوتے ہیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ لمحہ مثالی ہے کیونکہ یہاں ہم نے ٹی وی رائٹس کے فروخت کے لیے بے مثال قیمت حاصل کی ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کتنا بڑا برانڈ بن چکا ہے ۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…