منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

فواد چودھری،فرخ حبیب سمیت تحریک انصاف کے4رہنماؤں کی نااہلی کے لئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 10  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں فیصل واوڈا،فرخ حبیب اورصداقت عباسی کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا گیا۔گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کی بہو،پوتے اورپوتی کی جانب سے

62 ون ایف کے تحت تحریک انصاف کے چاروں رہنماوں کے خلاف نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دی گئی۔درخواست میں 2 اینکرز،ایک نجی چینل،رجسٹرارگلگت بلتستان سپریم اپلیٹ کورٹ،رجسٹرار شہید ذوالفقارعلی بھٹویونیورسٹی اورایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں میڈیا کو توہین عدالت کیس کے فیصلے تک رانا شمیم کی کردار کشی سے روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2اینکرز اور ایک نجی چینل کو پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سزادی جائے۔رجسٹرار سپریم اپیلیٹ کورٹ سے رانا شمیم کی تعیناتی،رانا شمیم کے بطور وائس چانسلر شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی تعیناتی کا ایڈمنسٹریٹوریکارڈ طلب کیاجائے۔بطور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد حسن رانا کی 26 مئی سے یکم دسمبر 2018 تک اے سی آر طلب کی جائے۔عدالت میں زیرسماعت توہین عدالت کیس کے فیصلے تک میڈیا،سوشل میڈیا،اینکرز کورانا شمیم کی کردار کشی سے روکا جائے اور فرخ حبیب کو نیشنل چینل پر معافی مانگنے کی ہدایت کی جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…