لاہور (این این آئی ) وزیراعظم عمران خان ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب
سے جمع کرائی گئیقرارداد کے متن میں کہاگیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سانحہ مری پر گہری رنج و غم کا اظہار کرتا ہے۔مری میں انتظامی غفلت کی وجہ سے 22قیمتی جانیں ضائع ہوئی۔حکومت نے سیاحوں کی مدد کیلئے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے۔پنجاب کے عوام آج شہبازشریف کا دور حکومت شدت سے یاد کررہے ہیں۔شہبازشریف وزیراعلی ہوتے تو موقع پر پہنچ کر سیاحوں کی ہر ممکنہ مدد کرتے لیکن وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا،یہ ایوان سمجھتا ہے کہ مری سانحے کے ذمہ دار وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ وزیراعظم عمران خان ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید فوری عہدوں سے مستعفی ہوں۔