بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

فن لینڈ میں سائنس دانوں نے انڈے کی اہم پروٹین پھپھوندی میں تیار کرلی

datetime 9  جنوری‬‮  2022 |

ہیلسنکی(این این آئی) فن لینڈ کے سائنسدانوں نے جینیاتی انجینئرنگ کی مدد سے ایک ایسی پھپھوندی تیار کرلی ہے جو انڈے میں پائی جانے والی پروٹین بناتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈوں کو پروٹین کا ایک اہم ذریعہ قرار دیا جاتا ہے کیونکہ ان کی سفیدی میں صحت بخش پروٹین وافر ہوتی ہے، جسے اوولبومین کہتے ہیں۔البتہ، بڑے پیمانے پر انڈوں کا حصول ماحول کیلیے بھی نقصان دہ ہوتا ہے

کیونکہ پولٹری فارمز پر بڑی تعداد میں پالی گئی مرغیاں نہ صرف بہت گندگی پھیلاتی ہیں بلکہ پولٹری فارمنگ سے بہت زیادہ آلودگی بھی خارج ہوتی ہے۔ماحول دوست اور کم خرچ انداز سے انڈوں کی پروٹین حاصل کرنے کیلیے فن لینڈ کی یونیورسٹی آف ہیلسنکی اور وی ٹی ٹی ٹیکنیکل ریسرچ سینٹر کے ماہرین نے مرغی سے وہ جین الگ کیا جو انڈوں میں اوولبومین پیدا کرتا ہے۔اگلے مرحلے میں یہ پھپھوندی کاشت کی گئی اور اس سے اوولبومین پروٹین الگ کی گئی جسے خالص بنانے کے بعد خشک کرکے سفوف (پائوڈر)کی شکل دے دی گئی۔یہ ویسا ہی پائوڈر تھا جیسا پروٹین سپلیمنٹ کی تیاری میں عام استعمال ہوتا ہے اور جسے انڈوں کی سفیدی سے حاصل کیا جاتا ہے۔تجزیئے سے معلوم ہوا کہ پھپھوندی میں تیار شدہ اس اوولبومین پاڈر میں ایسی کئی اہم غذائی خصوصیات تھیں جو انڈوں کی اوولبومین میں ہوتی ہیں۔ مثلا فوم جیسی شکل اختیار کرنے کے قابل ہونا وغیرہ۔ابتدائی تجربات کی بنیاد پر سائنسدانوں نے اندازہ لگایا کہ پھپھوندی سے اوولبومین حاصل کرنے کی صورت میں پولٹری فارمنگ کی نسبت 90 فیصد کم زمین استعمال ہوگی جبکہ ماحول کو گرمانے والی گرین ہاس گیسوں کے اخراج میں بھی 31 سے 55 فیصد تک کمی آئے گی۔اگرچہ ابھی یہ معلوم کرنا باقی ہے کہ پھپھوندی سے اوولبومین تیار کرنے میں درحقیقت کتنی توانائی درکار ہوگی لیکن سائنسدانوں کا خیال ہے کہ وہ بھی پولٹری فارمنگ کے مقابلے میں کم رہے گی۔ماہرین نے مزید اندازہ لگایا کہ اگر کم کاربن والے ذرائع توانائی استعمال کیے جائیں تو گرین ہاس گیسوں کے اخراج میں 72 فیصد تک کمی لائی جاسکے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…