لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عثمان بزدار کس منہ سے مری پہنچے ہیں،عثمان بزدار ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر مری کی برف دیکھنے پہنچے؟،پنجاب کا ملکیتی ہیلی کاپٹر سیاحوں کو ریسکیو کرنے کیلئے استعمال کیا نہیں ہوا؟
،کیا یہ ہیلی کاپٹر حکومتی لوگوں کے زندہ جنازے اٹھانے کیلئے ہے؟۔ اپنے بیا ن میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں ایسی بے حس اور بے رحم حکومت نہیں آئی،یہ متاثرہ خاندانوں میں جا کر تعزیت کرنے کے قابل نہیں ہیں،انکو عوامی غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔تحریک انصاف وہ جماعت ہے جو لاشوں پر سیاست بھی کرتی اور ان سے ڈرتی بھی ہے۔عمران خان کو 22 خاندان نہیں 22 کروڑ لوگ بددعائیں دے رہے ہیں۔عمران خان کل سے بنی گالہ میں چھپ کے بیٹھے ہیں،شاید ابھی بشری بیگم نے انکو مری میں سیاحوں کی ہلاکتوں کی اطلاع نہیں دی، بے شرم حکمرانوں کو آج لواحقین کے پاس انکے گھروں میں ہونا چاہیے تھا،بے حس حکمران کس منہ سے لواحقین کے داد رسی کرنے پہنچ سکتے تھے۔