جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا،حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے،ن لیگ کا دعویٰ

datetime 9  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے ، قبل از وقت انتخابات ہوتے نظر آرہے ہیں۔اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ سانحہ مری میں لوگ گاڑیوں میں بیٹھے بیٹھے زندگی کی بازی ہار گئے ،

پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز بھی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں ، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ عوام موسمی حالات کو دیکھ کر مری کیوں نہیں گئے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ سانحہ مری حکومت کی بے حسی کی وجہ سے پیش آیا ، مری واقعے پر حکومت کی بے خبری سوالیہ نشان ہے ؟َ۔ عمران نیازی نے عوام کو سبز باغ دکھا کر دھوکہ دیا اور بڑی کرپشن کی ، عمران خان کو اپنی نا اہلی کا جواب دہ ہونا پڑے گا، پاکستان کو تحریک انصاف کی حکومت نے دیوالیہ بنادیا ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں گیس کا بحران پیدا کر دیا جبکہ ملک میں گندم کا شدید بحران بھی آنیوالا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…