مردان(این این آئی)مری کی شدید برفباری میں زندگی کی بازی ہار جانے والے چار دوستوں کے آخری پیغام کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں کہہ رہے ہیں بھائیوں مری نہ آؤ،
پھنس جاؤ گے۔گذشتہ روز مری میں شدید برفباری اور آکسیجن کی کمی کے باعث بچوں سمیت 22 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں مردان کے چار دوست سہیل ولد فضل رحمان،اسد ولد زمان شاہ، بلال ولد غفار مردان اور بلال حسین ولد غوث خان شامل تھے۔چاروں دوستوں نے اپنی کار میں بیٹھ ایک ویڈیو وائرل کی، جو ان کی آخری ویڈیو ثابت ہوئی۔ویڈیو میں نوجوان کار میں بیٹھ کرپیغام دے رہے ہیں کہ بھائیوں مری نہ آؤ، پھنس جاؤگے، اپنی گاڑیوں کو دھکے لگانے پڑیں گے،بسترمیں سوجاؤ اور نمازپڑھو۔اس سے قبل چاروں نوجوانوں کی برف باری میں لی گئی آخری سیلفی بھی وائرل ہوئی تھی۔