بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر نے پاکستان میں آکر دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

datetime 9  جنوری‬‮  2022 |

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹر عثمان خواجہ نے پاکستان میں آکر دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے برصغیر میں سپورٹ ملتی ہے، بنگلا دیش، بھارت اور خاص طور پر پاکستان میں جہاں میں پیدا ہوا ہوں، اپنے ساتھیوں سے کہا ہے پاکستان جا کر کھیل کی بحالی کھیل کے فروغ اور بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ایک انٹرویومیں عثمان خواجہ نے

کہا کہ مجھے برصغیر میں سپورٹ ملتی ہے، بنگلا دیش، بھارت اور خاص طور پر پاکستان میں جہاں میں پیدا ہوا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جون جولائی میں پاکستان سپر لیگ کھیلی، اس میں میرے لیے سپورٹ بہت ہی شاندار تھی، میں وہاں دوبارہ جا کر کھیلنا چاہتا ہوں اور یہ بہت دور بھی نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ میں نے اپنے ساتھیوں سے بات کی ہے کہ پاکستانی جنریشن آپ سے بہت متاثر ہے، جس نے کبھی ڈیوڈ وارنر کو، مارش کو، اسٹیو اسمتھ کو اپنی آنکھوں کے سامنے میدان میں کھیلتے نہیں صرف ٹی وی پر ہی دیکھا ہے۔آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ حقیقت میں آپ کرکٹ کی نئی جنریشن کیلئے متاثر کن ہیں لیکن ہم وہاں جا کر کھیل کی بحالی کھیل کے فروغ اور بہتری کیلیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔عثمان خواجہ نے کہا کہ میرے خیال میں اس گیم کو دینے کے لیے ہمارے پاس دورہ پاکستان ایک اچھا موقع ہے، جو طویل عرصے سے کرکٹ سے محروم رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں نہ صرف اپنے لیے بلکہ پاکستان کرکٹ اور ان تمام نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لیے جو مستقبل میں پروفیشنل کرکٹر بننا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…