جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

اللہ کے گھر میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کیلئے انتہائی شاندار اقدام

datetime 9  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)خدمات کے ایک مربوط نظام اور احتیاطی تدابیر کے اطلاق کے جلو میں دوسرے تعلیمی سمسٹر کی وسط مدتی تعطیلات کے دوران عمرہ اور نماز کے لیے عمرہ زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری طرف انتظامیہ نے مسجد حرام میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کے لییایس اوپیز مزید سخت کردیے گئے ہیں۔ مسجد حرام میں زائرین کے لیے کرونا وبا کیخطرے کے

پیش نظرجراثیم کش اسپرے کا عمل بڑھا دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد حرام میں وبائی مرض کے پیش نظر سینی ٹائزنگ کے لیے قائم کردہ ٹیموں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے تاکہ اللہ کے گھر میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کو مکمل صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔صدارت عامہ کے مطابق تقریبا 45 ٹیمیں مسجد کے تمام اطراف اس کے بیرونی صحنوں اور بیت الخلا کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہیں۔ روزانہ 25,000 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش اسپرے استعمال کر رہی ہیں۔مسجد حرام کے اندر جراثیم کشی کے لیے خصوصی کارکنوں کی تعداد600 تک پہنچ گئی ہے۔ 500 سے زیادہ جدید خودکار آلات جن میں سینسر کی خصوصیت کے ساتھ ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کیا گیا جاتا کا استعمال کیاجاتا ہے۔ کیڑے تلف کرنیکے لیے 50 پمپس فراہم کیے گئے ہیں اور 150 سیزر موب ڈیوائسز، 20 بائیو کیئر ڈیوائس، 11 سمارٹ روبوٹس، 550 ہینڈ پمپ پورے مسجد کے ماحول اور سطحوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے مہیا کیے گئے ہیں۔دوسری جانب قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ کے رکن اور مکہ مکرمہ میں ہوٹلز کمیٹی کے ممبر ہانی العمیری نے مڈ اسکول کی دوسری چھٹیوں کے دوران مکہ مکرمہ میں ہوٹلوں، ٹرانسپورٹیشن، ریستوراں اور خریداری کے منافع کا تخمینہ تقریبا 15 ملین ریال لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1200 سے زائد ہوٹل ہیں جن میں 270,000 سے زیادہ کمرے ہیں۔ ان کمروں میں اعلی معیار کی سہولیات اور سروسز فراہم کی گئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…