بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

معروف عالمِ دین علامہ ابتسام الہی ظہیر کی طبیعت انتہائی خراب، اہلِ خانہ کی پاکستان کے عوام سے دعائے صحت کی اپیل

datetime 9  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن)معروف عالمِ دین علامہ ابتسام الہی ظہیر کی طبیعت انتہائی خراب ہوگئی۔ان کے اہلِ خانہ نے ان کے چاہنے والوں اور پاکستان کے عوام سے ان کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔انتہائی ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ علامہ ابتسام الہی ظہیر گزشتہ کئی ہفتوں سے علیل ہیں ۔ وہ لاہور میں لارنس روڈ کی مسجد میں جمعہ پڑھاتے ہیں

تاہم دو ہفتوں سے علالت کے باعث خطبہ جمعہ بھی نہیں دے سکے۔ پاکستان کے ٹاپ ڈاکٹرز سے ان کا علاج کرایا گیا ہے تاہم وہ صحت یاب نہیں ہوسکے اور اب ان کی حالت سخت تشویشناک ہے ۔علامہ ابتسام الہی ظہیر کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پرجادو کا شدید حملہ ہوا ہے جس کے باعث ان کی حالت دن بدن بگڑتی جا رہی ہے۔یہ حملہ اتنا شدید ہے کہ متعدد علما اور عامل تاحال جادو کا توڑ نہیں کرپائے جس کی وجہ سے تشویش بڑھتی جا رہی ہے ۔ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ کافرانہ فعل کس نے سرانجام دیا ہے۔ ان کے اہل خانہ نے علامہ ابتسام کے چاہنے والوں، جماعتی کارکنوں اور پاکستان کے عوام سے اپیل کی ہے کہ ان کی صحت یابی کیلئے دعا کریں۔خیال رہے کہ علامہ ابتسام الہی ظہیر معروف عالمِ دین علامہ احسان الہی ظہیر مرحوم کے صاحبزادے اور پاکستان کے جید علما میں سے ایک ہیں۔ وہ نہ صرف مختلف ٹی وی شوز میں دینی مسائل بیان کرتے ہوئے نظر آتے ہیں بلکہ عوام میں دینی شعور کی بیداری کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال بھی کرتے ہیں۔ان کی خطباتِ جمعہ کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ وہ دینی و سماجی موضوعات پر ایک بڑے اردو اخبار میں کالم بھی لکھتے ہیں۔اے ہمارے رب ! تیرے لیے کچھ مشکل نہیں تو قادر،قدیر،مقتدر ہے تو جلد شفایاب فرما۔آمین یا رب العالمین۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…