ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعلی عثمان بزدارکامری کے متاثرہ علاقوں کا 3 گھنٹے طویل دورہ اور اہم میٹنگ،بڑے اعلان اور فیصلے

datetime 9  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مری کے برفباری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے برفباری سے متاثرہ علاقے گھڑیال کا3 گھنٹے طویل دورہ کیا اور اہم میٹنگ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کا جائزہ لیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری میں پیش آنے والے واقعہ کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کااعلان کیا-

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کی سربراہی میں کمیٹی 7روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کے لئے ایک کروڑ 76لاکھ روپے مالی امداد کااعلان بھی کیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مری کو ضلع بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے اور مری میں فوری طورپر ایس پی اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدوں کے افسروں کو تعینات کیاجائے گا۔گھڑیال میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں ریلیف کمشنر/سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر نے ریسکیو و ریلیف آپریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی- کمشنر راولپنڈی ڈویژن،سی پی او راولپنڈی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی ٹی او راولپنڈی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوالمناک واقعہ کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا اور ٹریفک مینجمنٹ پلان کے بارے میں بریفنگ دی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر مری میں گنجائش سے زیادہ گاڑیوں کی آمد پر شدید برہمی کااظہار کیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واضح کیاکہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں غفلت یا کوتاہی کے ذمہ دارو ں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے مالی امداد کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ

مالی امداد کسی غم کا مداوا نہیں لیکن ہم غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں -انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اورحکومت سوگوار خاندانوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی- افسوسناک واقعہ پر ہر پاکستانی کا دل دکھی ہے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ مری کو ضلع

بنانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے اوراس ضمن میں چیف سیکرٹری اورسینئر ممبربورڈ آف ریونیو سے تجاویز طلب کرلی ہیں -پنجاب حکومت نے مری میں آئندہ ایسے واقعات کو روکنے کیلئے سینئر افسران کو تعینات کرنے کافیصلہ کیاہے-مری میں فوری طورپر ایس پی او رایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدو ں کے افسروں کو تعینات

کیاجائے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری میں 2نئے تھانوں کے قیام کی بھی منظوری دی-مری میں سیاحوں کے رش کو کنٹرول کرنے کیلئے سنی بنک اورجھیکا گلی میں 2پارکنگ پلازے بنائے جائیں گے – ان پارکنگ پلازوں سے شٹل سروس کے ذریعے سیاحوں کو مال روڈ تک لایا جائے گا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی

کہ آئندہ سے مری میں گاڑیوں اورسیاحوں کے داخلے کو کنٹرول کیاجائے گا-مخصوص حد سے زیادہ گاڑیوں اور لوگوں کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی-وزیراعلیٰ نے مری جانے والی رابطہ سڑکو ں کی تعمیر کی منظوری بھی دی جس سے مری آنے اورجانے والو ں کوآمدو رفت میں آسانی ہوگی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے

مزید ہدایت کی کہ مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کے لئے شارٹ ٹرم اورلانگ ٹرم پلاننگ کی جائے گی اور ایس او پیز پر ازسرنو نظرثانی کریں گے- ریسکیو1122 کے عملے کو ٹریل بائیکس اور وائرلیس سیٹ دئیے جائیں گے-وزیراعلیٰ

عثمان بزدارنے مری میں اوورچارجنگ کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے-مری میں ہوٹلوں کے کرائے میں اوورچارجنگ قطعی طورپر قابل برداشت نہیں – قبل ازیں وزیر اعلی عثمان بزدار نے مری کے برفباری سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر

قانون راجہ بشارت،ایم این اے صداقت عباسی،ایم پی ا ے لطاسب ستی،ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس،سینئر ممبر بورڈآف ریونیو،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر راولپنڈی ڈویژن،آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…