اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )بے شک زندگی اور موت مالک صرف اللہ تعالیٰ ہے ، برف کے ڈھیر کے نیچے دبی نوجوان لڑکی کی آواز آنے پر اسے وہاں سےزندہ نکالنے کی ویڈیو وائرل ۔ تفصیلات کے مطابق مری میں شدید برفباری کے باعث 23افراد زندگی کی بازی ہار گئےہیں
جن کی نمازہ جنازہ آج ادا کر نے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔ تاہم سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں رضاکار نوجوان لڑکی کو برف کے ڈھیر کے نیچے سے زندہ نکال رہے ہیں ۔ ویڈیو سنا جا سکتا ہے کہ لڑکی کی نیچے آواز آنے پر مقامی رضاکاروں نے برف کا ڈھیر ہٹا کر نیچے سے زندہ لڑکی کو نکال لیا جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے ۔ تاہم اس کے ویڈیو کے بارے میں یہ کنفرم نہیں ہو سکا کہ یہ کس جگہ کی ہے ، صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو آزاد کشمیر سے منسوب کیا جارہا ہے ۔ دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر انتقال کر جانے والوں کی تعداد 22 سے بڑھ کر 23 ہو گئی،اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، پنڈی، مردان اور کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاح طوفانی برف باری میں چل بسے ۔ تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں برف باری کے دوران گاڑیوں میں پھنس کر انتقال کر جانے والوں کی تعداد 22 سے بڑھ کر 23 ہو گئی،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، مردان اور کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاح طوفانی برف باری میں چل بسے۔ مری میں جاں بحق افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں کو منتقل کی گئیں۔ واقعہ کے بعد ملک میں فضاء سوگواررہی ۔ دوسری جانب مری میں داخل ہونے پر پابندی اتوار کو بھی برقرار رہی، بھارہ کہو اور ٹول پلازہ پر لگائے گئے ناکوں پر موجود سیکیورٹی فورسز نے ہر قسم کے غیر متعلقہ ٹریفک کو روک دیا ۔