اسلام آباد (این این آئی)پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے سانحہ مری کے حوالے سے حکومت کی ناقص کارکردگی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جنوبی کوریا کی کشتی ڈوبنے پر وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی بھاشن دیاکرتاتھا۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ
سانحہ مری میں 23معصوم جانیں آپ کی نااہلی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے، 23 جانیں چلی گئی خان صاحب ابھی تک مستعفی نہیں ہوئے اگر تم میں ذراسی بھی غیرت تو مستعفی ہو جاتے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نیالٹا اموات کی ذمہ داری ،،ٹویٹ کے ذریعے اموات پرہی ڈال دی، عمران خان تمہاری حکومت میں سانحہ مری کی ذمہ داری قبول کرنے کی ہمت بھی نہیں، حافظ حمد اللہ نے کہاکہ نا اہل حکمرانوں کی حکومت میں عوام کی زندگی اور جانوں کی کوئی اہمیت نہیں ، ہیلی کاپٹر میں مری کا جائزہ لینے کیبجائے ،،بزدار صاحب،،مستعفی ہوکر گھر جاتے عوام کا بھلا ہوتا