نیویارک(این این آئی)گذشتہ برس کی تیسری سہ ماہی کے دوران میں سعودی عرب نے جی20گروپ کے ممالک کے بیچ دوسری بہترین اقتصادی کارکردگی ریکارڈ کرائی۔ عرب ٹی وی کے مطابق سہ ماہی بنیادوں پر مملکت کی معیشت کی شرح نمو 5.7% رہی۔جی ٹوئنٹی گروپ کے رکن مماک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی جانب سے جاری اشاریوں کے تجزیے سے ظاہر ہوا کہ
سعودی عرب کی معیشت نے دیگر عالمی بڑی معیشتوں کے مقابلے میں کرونا کے اثرات سے زیادہ تیزی سے چھٹکارہ حاصل کیا۔ یہ معیشت کو متنوع بنانے کے اقدامات کی بدولت ہوا جن کے نتیجے میں نان آئل سیکٹر میں بھرپور نمو دیکھنے میں آئی۔سہ ماہی کی بنیادوں پر سعودی عرب بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر رہا۔ سال 2021 کی تیسری سہ ماہی کے دوران میں بھارت کی معیشت کی شرح نمو 12.7% رہی۔ سعودی عرب 5.7% کے ساتھ دوسرے، ارجنٹائن 4.1% کے ساتھ تیسرے ، فارنس 3% کیساتھ چوتھے اور ترکی 2.7%. کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔ اس کے بعد بالترتیب اطالیہ 2.6%، امریکا 2.3%، جرمنی 1.7%، سوئٹزرلینڈ 1.7%، انڈونیشیا 1.55%، کینیڈا 1.3%، مملکت متحدہ 1.1%، جنوبی کوریا 0.3% اور چین کی معیشت 0.2%. شرح نمو کی حامل رہی،سہ ماہی بنیاد پر سعودی معیشت میں آئل سیکٹر کی شرح نمو 12.7%، نان آئل سیکٹر کی شرح نمو 2.6% اور پبلک سیکٹر کی شرح نمو 1.1%. رہی۔