اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )لاہور کے میو ہسپتال کے ریکارڈ روم میں آگ بھڑک اٹھی، ایمرجنسی کی تیسری منزل پر کمرے میں آگ لگی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بالائی منزل کے تمام مریضوں کو نیچے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی آگ لگنے کی وجہ سامنے آسکی ہے۔ ریسکیو کی مزید ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ایم ایس ڈاکٹر افتخار کا کہنا ہے کہ ریکارڈ روم میں موجود سامان جل گیا ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کو میو ہسپتال کی ایمرجنسی کے ریکارڈ روم میں لگنے والی آگ کی بھیجی گئی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں بتایا کہ تقریباً10:22منٹ پر جیسے ہی سٹاف سسٹر کی طرف سے کال آئی کہ روم سے دھواں نکل رہا ہے۔ اْسی ٹائم ڈیوٹی پر موجود ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر آصف اورڈاکٹر حماد اْن کی پوری ٹیم موقع پر پہنچی۔فوری طور پر ریسکیو 1122 کو کال گئی جبکہ ہسپتال ملازمین نے ریسکیو 1122 کا انتظا ر کیے بغیر وارڈ میں مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کردیا اور خود آگ بجانی شروع کر دی۔رپوٹ کے مطابق آگ ایمرجنسی کی 3 فلور کے ریکارڈ روم میں لگی۔آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔جس میں مریضوں کا ریکارڈ اور بیڈ شیٹ ,میٹرس وغیرہ تھے۔ریسکیو 1122نے 6 سے 7 منٹ کے اندر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔اطلاع ملتے ہی ایم ایس ڈاکٹر افتخار احمد قریشی موقع پر پہنچے اور ہسپتال ملازمین اور ریسکیو 1122 کو شاباش بھی دی۔جنہوں نے اپنی جان پر کھیل کر مریضوں کی جان بچائی۔