اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علماء اسلام نے تحریک انصاف کی بڑی اہم وکٹ گرادی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف دبئی کے نائب صدر اور صوبائی نائب صدر ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔ نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق پی ٹی آئی دبئی کے نائب صدر عمران اکبر اور خیبر پختونخوا کے صوبائی نائب صدر نعیم اکبر نے
سینکڑوں ساتھیوں سمیت جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اس موقع پر جے یو آئی کے اسلام آباد دفتر میں خصوصی تقریب ہوئی جس میں مولانا فضل الرحمان نے بھی شرکت کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں اپنا فیصلہ سنادیا ، جےیوآئی پاکستان کی بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے۔