مری (این این آئی)مری ہوٹل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری راجہ یاسر نے دعویٰ کیا ہے کہ انتظامیہ کے اہلکار سیلفی بنا رہے تھے۔ ایک انٹرویومیں راجہ یاسر نے کہاکہ پلاننگ ہوتی تو خراب موسم میں مری کی اموات سے بچا جاسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ مجرمانہ غفلت ہے، اس پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔ راجہ یاسر نے بتایا کہ جب مری کو سیاحوں کیلئے بند کرنے کا اعلان ہوا تو لوگ آدھے راستے سے مڑنے لگے حالانکہ مری کے آدھے ہوٹل خالی پڑے تھے۔خیال رہے کہ مری میں شدید برفباری اور سیاحوں کے رش نے انسانی المیہ جنم دیا اور گاڑیوں میں پھنسے کئی سیاح موت کے منہ میں چلے گئے۔