مانسہرہ(این این آئی)سیاحتی مقامات شوگراں ناران کاغان ویلی میں ہر قسم کی ٹریفک اور سیاحوں کے داخلے پر شدید برفباری کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کی گئی ۔ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی طرف سے جاری کئے گئے لیٹر میں سیاحتی مقامات شوگراں ناران کاغان ویلی میں ہر قسم کی ٹریفک اور سیاحوں کے داخلے پر شدید برفباری کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ ریسکیو یا کسی ایمرجنسی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی گئی ھے ۔