اسلام آباد (این این آئی)ملک کے سیاحتی مقام مری میں شدید برف باری کے بعد ہوٹل والوں نے 20سے پچاس ہزار روپے ایک کمرے کیلئے مانگ لئے ،فباری اور مشکلات
میں پھنسے سیاح حکومت پر برس پڑے، مشکلات میں گھرے ایک شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 25 لاشیں نکالی جاچکی ہیں، انتظامیہ کہیں نظر نہیں آرہی اور ہوٹل والوں نے آنکھیں سر پررکھ لی ہیں۔ایک خاتون نے بتایاکہ ہمیں ایک کمرہ ایک رات کیلئے 25ہزار روپے میں ملا جس میں کوئی سہولت نہیں دی ، انہوںنے بتایاکہ ہماری بچی کی طبیعت بگڑنے لگی تو ایک کپ گرم پانی مانگا وہ بھی نہیں ملا ۔ ایک خاتو ن نے بتایاکہ ہمارے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ،رات ایک ہوٹل میں کمرہ کا پوچھا تو انہوںنے ایک رات کا پچاس ہزار روپیہ مانگ لیا ۔ایک شہری نے اپیل کی کہ جلد سے جلد راستے کھولیں ورنہ صورتحال مزید خراب ہوجائیگی۔