بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

چترال لواری ٹنل اور دیر روڈ پر بھی برف باری کے باعث گاڑیاں پھنس گئیں، سیاح چترال کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں، ضلعی انتظامیہ کی اپیل

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور /مانسہرہ (مانیٹرنگ، این این آئی)چترال لواری ٹنل اور دیر روڈ پر بھی برف باری کے باعث گاڑیاں پھنس گئیں، سیاح چترال کی طرف سفر کرنے سے گریز کریں، ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کر دی ہے، صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے سیاحتی مقامات کاغان، ناران اور شوگران کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) مانسہرہ قاسم علی خان کے مطابق

کیوائی کے مقام پرسیاحوں کے آگے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ۔انہوں نے کہا کہ پابندی اگلے نوٹیفکیشن جاری ہونے تک برقرار رہے گی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ صرف ایمرجنسی گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت ہوگی۔ریسکیو1122ایبٹ آبادنے باڑہ گلی میں پھنسی 17سیاحوں کی گاڑیوں کونکال کرحفاظتی مقام کی طرف بھیج دیا،ترجمان ریسکیو1122ایبٹ آبادکے مطابق ہفتہ کے روزریسکیوٹیموں نے شدید برفباری کے دوران گلیات کے علاقے باڑہ گلی میں پھنسی ہوئی سیاحوں کی 17گاڑیوں اور25افرادکونکال کرحفاظتی مقام کی طرف بھیجتے ہوئے خشک کھانابھی مہیاکیا،ترجما ن کے مطابق ریسکیوٹیموں کاسیاحوں کی گاڑیوں کونکالنے کاآپریشن تیز کر دیا ہے اور نتھیاگلی سٹیشن کے اہلکارسیاحوں کوخدمات فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں۔دوسری جانب ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام نتھیاگلی میں مسلسل بارش اور شدید برف باری سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا، سیاحوں کی سہولت اور بہتری کیلئے باڑیاں اور ہرنو کے مقامات پر ایبٹ آباد پولیس نے ناکہ بندیاں کر کے گلیات میں سیاحوں کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اور ہدایت کی کہ مقامی افراد بھی غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، گلیات میں سیاح از حد احتیاط کو مدنظر رکھ کر واپسی کا سفر اختیار کریں۔ ترجمان ایبٹ آباد پولیس نے کہا کہ سیاحوں کو برف اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر مشکلات درپیش آ سکتی ہیں،

موجودہ حالات بے حد محتاط ڈرائیونگ کے متقاضی ہیں، ایبٹ آباد پولیس آپ کی حفاظت اور سہولت کیلئے تمام وسال بروئے کار لاتے ہوئے 24 گھنٹے مصروف عمل ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات ضلع ایبٹ آباد کی حدود سے چھ فیملیوں کو ریسکیو کرتے ہوئے مقامی ہوٹلوں تک پہنچایا گیا، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کنٹرول نمبر 0992-9310033 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ موجودہ شدید موسمی حالات کے پیش نظر گلیات اور ٹھنڈیانی کے علاقوں میں سفر سے گریز کریں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…