لاہور، مری (مانیٹرنگ ڈیسک) مری میں برفباری میں پھنسنے سے 22 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب شدید برفباری اور یہ سانحہ پیش آ رہا تھا اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تحریک انصاف کے تنظیم سازی اجلاس میں مصروف تھے، فواد چودھری اور شفقت محمود نے میڈیا سے بات چیت کی جس میں شفقت محمود نے تصدیق کی کہ یہ اجلاس ڈھائی گھنٹے تک جاری رہا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنرپنجاب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔