جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

عثمان بزدار جیسے شخص کو وزیراعلیٰ کہنا پنجاب کے عوام کی توہین ہے’ عظمیٰ بخاری نے آئینہ دکھا دیا

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ پرچی ترجمان صبح صبح چابی والے کھلونے وزیراعلی کی تعریفیں کرنے آجاتے ہیں،عثمان بزدار جیسے شخص کو وزیراعلی کہنا پنجاب کے عوام کی توہین ہے ،کارکردگی بتانی

نہیں دکھانی پڑتی ہے لیکن اس چور پارٹی کا کارکردگی سے کیا لینا دینا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے زکوة اور خیرات کھانے کے ریکارڈ بنائے ہوں جو اب ثابت بھی ہوگئے وہ اب ملکی خزانے پر ہاتھ صاف کر رہے ہیں،جس شخص کو لاہور کا راستہ معلوم نہیں تھا اس کو پنجاب کے سیاہ سفید کا مالک بنادیا،شہبازشریف کی انتھک محنت کی بدولت آج لاہور میں بارش کا پانی جمع نہیں ہوتا،شہبازشریف کولمبے بوٹوں کے طعنے وہ دے رہے ہیں جو خود ایک دن بھی بوٹوں کے بغیر نہیں نکال سکتے ،شہبازشریف خادم اعلی تھے اس لیے ہر وقت عوام کے درمیان ہوتے تھے ،عثمان بزدار خود ایک کٹھ پتلی کا خادم ہے اس کو عوام کے مسائل سے کیا سروکار ہوگا؟۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر جو عمران خان کا علاج کررہے ہیں وہ کافی نہیں ؟نوازشریف واپس بھی آئیں گے اور چوتھی بار وزیراعظم بھی بنیں گے ،پاکستان کا روشن مستقبل صرف مسلم لیگ(ن)سے ہی وابستہ ہے ،ملکی تاریخ یہی بتاتی ہے نوازشریف کے علاوہ کسی لیڈر میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…