بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

شعیب ملک کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ،پشاور زلمی کا ترانہ گانے کی قیاس آرائیاں

datetime 8  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کیلئے پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر شعیب ملک کی نئی تصاویر شول میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد پشاور زلمی کا ترانہ گانے کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں ۔

گزشتہ روز شعیب ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے پشاور زلمی کی جرسی پر جیکٹ پہن رکھی ہے، ساتھ ہی کرکٹر نے سن گلاسس بھی لگائے ہوئے ہیں۔شعیب ملک نے تصویر کے کیپشن پر لکھا کہ دی زلمی ریپر۔یاد رہے کہ ہر ٹیم پی ایس ایل کے نئے سیزن کی مناسبت سے اپنا آفیشل ترانہ جاری کرتی ہے، اسی لیے شعیب کے اس کیپشن کے بعد مداح خیال ظاہر کررہے ہیں کہ شاید اس سال پشاور زلمی کا ترانہ شعیب ملک گائیں گے، یا وہ اپنی آواز کا کچھ حصہ ترانے میں ضرور شامل کریں گے تاہم اس حوالے سے شعیب ملک کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 7 کا آغاز 27 جنوری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا جہاں کراچی کنگز اور ملتان سلطان مدِ مقابل ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…