مری (مانیٹرنگ ڈٰسک ، این این آئی)مری، گلیات اور آزاد کشمیر میں شدید برف باری جاری ہے، برف باری میں پھنسے سیاحوں کے افسوسناک مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔تفصیلات کے مطابق مری میں موسم کی شدید صورتحال کے پیش نظر نظامِ زندگی مفلوج ہوگیا ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد برف باری میں پھنسی ہوئی ہے، سیاحوں کی تقریباََ ایک ہزار
گاڑیاں مری میں پھنس کر رہ گئی ہیں۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق تقریباََ 16 سیاح اپنی گاڑیوں میں ہی شدید سردی اور آکسیجن کی کمی کے باعث جاں بحق ہوگئے ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک فیملی کی دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو سردی کی شدت برداشت نہ کرتے ہوئے گاڑی میں ہی ختم ہوگئی۔اس کے علاوہ ایک ویڈیو چار دوستوں کی بھی وائرل ہورہی ہے جوکہ برفباری سے لطف اندوز ہونے مری آئے تھے لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے اجل کا نشانہ بن گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مری کے مقامی افراد بھی برفباری میں پھنسی گاڑیوں اور سیاحوں کی مدد کررہے ہیں۔دوسری جانب مری میں 24 گھنٹوں کے دوران 17 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی جب کہ مزید برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں 3 جنوری سے اب تک 32 انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ہے اور 94 ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں اس وقت درجہ
حرارت منفی ایک ہے اور شہر میں مزید بارش و برفباری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو مری میں ہلکی برفباری جاری رہی جو اتوار کی صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے تاہم اتوار کی دوپہر تک برفباری کا سلسلہ تھم سکتا ہے۔دوسری جانب ڈی جی محکمہ موسمیات محمد ریاض نے بتایاکہ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی تھی، مغربی ہواؤں کے باعث مری میں وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ مری میں دو سے تین دن کے دوران درجہ حرارت مزید گرسکتا ہے۔
#Murree right now ❄️
#Snowfall pic.twitter.com/zJ6Pyybtlc— Waqar Ali Syed (@Waqaralisyed) January 8, 2022
#snowstorms#Murree#Pakistan
Critical situation ahead more deaths reported pic.twitter.com/vBqkzCx9Qr— Tuseef abbasi (@tuseefabbasi91) January 8, 2022
مری میں تیز برفباری
شدید برفباری اور ٹریفک جام کے باعث رات سڑک پر گزارنے والے سیاح، اب بھی سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں
مری میں گاڑیوں میں 16 سے 19 اموات ہوئی ہیںمری سے باہر موجود افراد کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مری کا رُخ نہ کریں،، #Murree. #Snowfall pic.twitter.com/i2cYJL8Zxz
— bushra khalid (@bushra_khalid) January 8, 2022