کسانوں کو 400ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں،خسرو بختیار

7  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد ( آن لائن)وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ دنیامیں یوریاکی بوری 11ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے،پاکستان میں یوریاکی بوری 1800روپے میں فروخت ہورہی ہے،کسانوں کو 400ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر حماد اظہر اورفرٹیلائزرملز مالکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

خسرو بختیار نے کہا کہ یوریا سمگلنگ کی روک تھام پر خصوصی نظررکھے ہوئے ہیں،فصلوں کی زیادہ کاشت کی وجہ سے یوریاکی طلب میں اضافہ ہوا،یوریاکی روزانہ کی پیداوار 3.5لاکھ بوری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 10جنوری سے 4لاکھ 40ہزار بوری کی پیداوار ہوگی، کورونا کے باعث عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، عالمی بحران کے باوجود کسانوں کو سستی کھا د فراہم کر رہے ہیں۔اس موقع پر حماد اظہر نے کہا کہ سندھ سے یوریا کی مانیٹرنگ کی رپورٹ نہیں مل رہی ہیں،یوریاکے پلانٹس کو بلا تعطل گیس کی فراہمی جارہی ہے،یوریاکی پیداوارتاریخ کی بلندترین سطح پر ہے،25ہزار ٹن یومیہ یوریاپاکستان میں بن رہی ہے،فروری میں لاکھوں ٹن اضافی یوریا پیداہوگی،گیس کی سبسڈی کی وجہ سے کسانوں کو سستی یوریا مل رہی ہے۔فرٹیلائزرملزکے مالک فواد نے کہا ہے کہ ریکارڈ پیداوار پر کسانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں،ریکارڈ پیداوار سے کسانوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ہے ،تاریخ میں پہلی بار موسم سرما میں فرٹیلائزر پلانٹس کوبلاتعطل گیس فراہم کی جارہی ہے،سعد رحمان نے کہا کہ میں یوریا کی ریکارڈ پیداوار ہوئی،ڈیلر طے شدہ ریٹ پر یوریا کی فروخت یقینی بنائیں،ٹرکوں کے ساتھ یوریا کی بوریوں کی بھی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، عمران نے کہا ہے کہ حکومت کی کسان دوست پالیسیوں سے زرعی شعبہ ترقی کر رہا ہے، حکومتی اقدامات سے کسان خوشحال ہو رہا ہے،فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوا ہے،ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…