اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے رش کی بدولت سیاحوں کو مری اور گلیات کی طرف جانے سے عاضی طور پرروک دیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ مری اور گلیات کی طرف جانے والے سیاحوں کو سترہ میل انٹرچینج سے آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ انتہائی ایمرجنسی کی صورت میں ہی شہریوں کو مری اور گلیات کی طرف سفر کرنے کی اجازت دی جائیگی۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاکہ فیصلے کا مقصد مری اور گلیات سے واپس اترنے والے سیاحوں کو سہولت فراہم کرنا ہے،فیملیز اور دیگر سیاحوں کو مری اور گلیات سے باحفاظت واپس اتارا جارہا ہے۔