اسلام آباد (این این آئی)ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن مہم کے تحت نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن کا آغاز کر دیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی ، کاروبار ی آسانی کیلئے ڈیجیٹلائزیشن مہم شروع کی گئی ،ایف بی آر نے نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن کی تیاری کر کے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔ ترجمان کے مطابق آٹومیشن، ڈیٹا
انٹیگریشن اور ٹیکسوں کی ہم آہنگی کی جانب ایک اہم قدم ہے، نیشنل سیلز ٹیکس ریٹرن صوبائی حکومتوں اور اتھارٹیز سے گفت و شنید کے بعد تیار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پریکٹیشنرز سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تاثرات کو شامل کیا گیا، ڈیجیٹل سہولت ٹیکس جمع کرانے کے طریقہ کار کو آسان بنائے گی