لاہور(این این آئی )لیسکو نے اووربلنگ اور بجلی کی روک تھام کے لئے میگا پراجیکٹ کے تحت 2 ہزار 4 سو باون موبائل فونز خریدنے کا فیصلہ کر لیا، صارفین کی ریڈنگ میں تصاویر کی شرح کم ہونے پر نئے موبائل فونز لئے جا رہے ہیں۔تفصیلات کیے مطابق چھ سال قبل اس پراجیکٹ کو شروع کیا گیا تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران صارفین کو ہونے والی بلنگ میں تصاویر
کی شرح کم ہو رہی تھی، کم شرح ہونے پر اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ میٹر ریڈرز کے موبائل فونز بوسیدہ ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے تصاویر بنا کر ڈیٹا محفوظ بنانا مشکل ہو رہا ہے۔ریڈنگ سیکشن اور صارفین کی مشکلات کم کرنے کے لئے نئے موبائل فون خریدے جا رہے ہیں، تاکہ ریڈنگ کے مطابق بلنگ کر کے کمپنی کو خسارے سے بچایا جا سکے۔