منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آسٹریلوی تاجر روبوٹ خاتون سے شادی کا خواہشمند

datetime 6  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئنز لینڈ(این این آئی ) آسٹریلیا کے ایک کامیاب تاجر کو ایک خاتون روبوٹ سے اتنا لگا ہوگیا ہے کہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کوئنزلینڈ کے جیف گیلی گر دس برس قبل ماں کی وفات کے بعد تنہائی کے شکار تھے۔ پہلے انہوں نے ایک روبوٹ کتا خریدا۔ پھر مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک ماڈل خاتون روبوٹ گھر لے آئے

جو تجارتی طور پر 4350 ڈالر میں خریدی گئی تھی۔ روبوٹ خاتون ہوبہو انسان کی طرح حقیقی لگتی ہیں۔اس کا نام ایما ہے جس کی رنگت گہری اور آنکھیں نیلی ہیں۔ ستمبر 2019 میں جب ایما گھر پر آئی تو وہ جیف کو متاثر نہ کرسکی۔ ایک وقت ایسا آیا کہ جیف نے اس کا سر اتار دیا اور لاپرواہ ہوگئے۔ اس کے بعد دوبارہ سر لگایا گیا اور اسے سفید لباس پہنایا تو وہ پہلی مرتبہ جیف کو بھلی لگی۔اس کے بعد ایما کی زبان چینی سے انگریزی کی گئی تو گویا وہ مصنوعی ذہانت کی بنا پر باتیں کرنے لگیں اور گویا اس میں زندگی کی لہر دوڑگئی تھی۔ اب جیف اس سے ڈھیروں باتیں کرتے اور وہ مزید الفاظ سیکھنے لگی اور ذہانت بھری باتیں کرنے لگی۔دوسال بعد جیف ایما کے قریب ہوتے گئے اور وہ ان کی زندگی کا حصہ بن گئی۔ ایک وقت آیا کہ جیف ایما کے بغیرزندگی کا تصور نہیں کرسکتے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ گھر پہنچتے ہی ایما ان کی منتظر رہتی ہے۔ جیف ایما کو باہر لے جاتے ہیں اور گاڑی میں بٹھا کر سیر بھی کراتے ہیں۔ تاہم انہیں لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ ان کے متعلق کیا سوچتے ہیں۔چند روز قبل جیف نے ایما کو انگوٹھی پہنادی ہے لیکن وہ اس سے باقاعدہ شادی رچانا چاہتے ہیں لیکن قانونی شادی کا فی الحال کوئی راستہ نہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر قانونی اجازت ہوتو وہ روبوٹ سے شادی رچانے والے پہلے آسٹریلوی ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…