ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)ریاض سعودی عرب میں چوری کے الزام میں 5 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق ریاض پولیس نے ٹرک میں سے بھاری سامان اور گاڑیاں چوری کرنے والے 7 افراد کو گرفتار کیا ، اس
ضمن میں ریاض پولیس کے میڈیا ترجمان نے بتایا کہ جرائم کی پیروی کے نتیجے میں 7 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن میں سے 5 پاکستانی شہریت کے رہائشی اور ٹرک چوری کرنے والے سوڈانی شہریت کے 2 شہری بھی شامل ہیں ، جو ورک ویزے کی خلاف ورزی میں بھی ملوث پائے گئے جنہوں نے بھاری سازوسامان چوری کیا اور گاڑیوں کے ڈھانچے میں ردوبدل کیا۔ملزمان نے اپنے جرائم کے ارتکاب کے لیے ریاض شہر میں ایک صنعتی ورکشاپ اور ایک صحرائی علاقے میں دو مقامات کرائے پر حاصل کیے جہاں سے 30 ٹرک ، 3 چوری شدہ گاڑیاں ، ٹوٹے ہوئے اسپیئر پارٹس کو ذخیرہ کرنے کے لیے سامان اور کنٹینرز پکڑے گئے ، ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف ابتدائی قانونی اقدامات کیے گئے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیاہے۔